اے محترم قارئین! یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیجیے کہ اللہ تعالی نے اپنی تمام مخلوقات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اور یہ کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو ہر گز شر یک نہ کریں ۔فرمان باری تعالی ہے
»وما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون»
(51/ الذاريات: 56)
کہ میں نے جنوں اور انسانوں کو فقط اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔‘‘ اور عبادت در اصل تو حید کا دوسرا نام ہے ۔ کیونکہ انبیا ء اور ان کی امتوں کا جھگڑاسی کے متعلق ہی تو تھا۔
Reviews
There are no reviews yet