Majmooa Risalai Aqeedah 3 Volume
دین اسلام میں عقیدہ توحید بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ اساسی حیثیت کے حامل اس نظریے کی اشاعت اور حفاظت کے لیے اللہ سبحانہ و تعالی نے انبیا و رسل مبعوث فرماۓ اور کتابیں نازل کیں ۔ یہ عقیدہ توحید کی عظمت ہی کی دلیل ہے کہ اس کی تبلیغ و اشاعت کی خاطر اللہ تعالی کے برگزیدہ بندوں انبیاے کرام اور سلف امت نے بڑی کٹھن تکالیف برداشت کیں اور اس راستے میں کسی قسم کی مداہنت و مصالحت کیے بغیر اس فریضے کی بجا آوری میں سرتوڑ کوششیں کیں ۔ عقیدہ توحید کی اس قدر و منزلت کے پیش نظر ہر دور میں علماے امت نے اس کی شرح و توضیح کو اپنی تصانیف میں سرفہرست رکھا اور اس موضوع پر مستقل کتب تالیف کیں ۔ برصغیر میں علوم اسلامیہ اور عقیدہ سلف کی نصرت واشاعت کے سلسلے میں والا جاہ نواب سید محمد صدیق حسن خان باللہ ( ۱۲۴۸۔ ۱۳۰۷ھ ) کی مساعی جمیلہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ اس سلسلے میں آپ نے خود بھی حسب ضرورت متعدد کتب رقم فرمائیں ، جن کی تعداد دوصد سے متجاوز ہے، اور دوسرے علما کو بھی تصنیف و تالیف کی طرف متوجہ کیا ، ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا اور اسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر و مآخذ کی از سرنو طباعت و اشاعت کا وسیع اہتمام کیا، جو اپنے وقت میں علماے کرام اور طلباے دین کے لیے نعمت غیر مترقبہ ثابت ہوا۔
Reviews
There are no reviews yet