Hadiyat-Un-Nisa (هدية النساء)
خواتین کی اخلاقی تربیت اور احکام وہ مسائل
انسانی تاریخ کا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ عورت ہمیشہ افراط و تفریط کا شکار رہی ہے ۔ کہیں تو اس کے ساتھ حیوانوں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا رہا اور کہیں اسے مردوں سے بھی اونچا بٹھا دیا جا تا مگر اسلام نے عورت کے مقام ومرتبہ اور حقوق و فرائض کے حوالے سے انتہائی متوازان راۓ قائم کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جب تک اسلام سر بلند رہا اورمسلم معاشروں میں اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل ہوتار ہا تب تک عورت کی طرف سے کبھی حق تلفی کا شکوہ نہیں کیا گیا۔ بھی ایسا نہیں ہوا کہ عورتوں نے اپنے حقوق کے لیے انجمنیں (Ngo) بنا کر واویلا کیا ہو یا مردوں کے خلاف احتجاج کیا ہو۔ اس لیے کہ عورت کے حقوق وفرائض کے حوالے سے اسلام کی دی گئی تعلیمات پرعمل کرنے سے کبھی ان چیزوں کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوسکتی۔ مغربی دنیا میں عورت ہمیشہ ظلم وستم کا نشانہ رہی تھی اور پچھلے دوسوسال سے اس کا ردعمل میں سامنے آیا کہ عورت کو ہر میدان میں مردوں کے ساتھ اب یکساں طور پر شریک کار تسلیم کر لیا گیا ہے ۔اسے مرد کے مقابلہ میں ایک عورت تسلیم کرنے کی بجاۓ مرد ہی سمجھا جارہا ہے۔ اسے گھر میں رہ کر بچے پالنے اور گھر سنبھالنے کی بجاۓ اپنی فطرت کے منافی امور بھی سونپے جار ہے ہیں ۔ گو یا عورت کو اب ایک دوسری انتہا پر پہنچادیا گیا ہے اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے نقصانات سے چشم پوشی کی جارہی ہے بلکہ الٹا یہ دلائل دیئے جار ہے ہیں کہ عورت کے لیے گھر کی چاردیواری تک محدود رہنے سے اس کی حق تلفی ہوتی ہے اور مردوں کے شانہ بشانہ نہ چلنے سے معاشرتی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔ پھر اس پر طرہ یہ کہ اسلام کے خلاف یہ اعتراضات اٹھائے جار ہے ہیں کہ اسلام نے عورتوں کو کمتر درجہ دیا ہے ۔ انہیں گھر کی چار دیواری میں قید کر کے ان کی آزادی چھین لی ہے ۔ انہیں مردوں کے تابع بنا کر ان کی حق تلفی کی ہے ۔ انہیں مرد کے مقابلہ میں آدمی مخلوق کہا ہے ۔ انہیں وراثت دبیت اور شہادت ہر جگہ مردوں کے مقابلہ میں آدھا درجہ دے کر ان پر ظلم کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔
مغربی تہذیب سے مرعوب ہمارے بعض متجددین مغربی نقطہ نظر کی کمزوری سمجھنے کی بجاۓ الثاان کی ہاں میں ہاں ملارہے ہیں اور معذرت خواہانہ انداز اختیار کر کے اسلام کی غلط تعبیر پیش کر رہے ہیں ۔ اس پس منظر میں ضرورت تھی کہ ایک ایسی کتاب مرتب کی جاۓ جس میں عورت کی زندگی کو اسلامی نقطہ نظر سے زیر بحث لایا جائے اور عورت کے حقوق وفرائض سے متعلقہ اسلامی احکام کو عصر حاضر کے تناظر میں پیش کیا جا سکے اور مسلمان خواتین میں بھی جو کمیاں کمزوریاں پیدا ہو چکی ہیں ، ان کی بھی اصلاح کی جا سکے ۔ زیرنظر کتاب اس ضرورت کی تکمیل کی ایک کوشش ہے ۔ اس میں عورت سے متعلقہ تمام اہم اور ضروری
احکام ومسائل قرآن وسنت کی روشنی میں نہایت عام فہم انداز میں پیش کیے گئے ہیں ۔
Reviews
There are no reviews yet