Mushajrat e Sahaba Aur Salaf Ka Moaqaf
صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم ایک ایسی مقدس و محترم جماعت کا نام ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی پوری امت کے درمیان اللہ تعالی کا مقرر کیا ہوا واسطہ ہیں ۔ جس کے بغیر نہ قرآن پاک ہاتھ آ سکتا ہے نہ ہی قرآن کا بیان جسے ہم سنت وحدیث سے تعبیر کرتے ہیں ۔ اللہ سبحانہ وتعالی نے اول وہلہ میں انہیں’’خیرامت‘‘ اور ’’امۃ وسط‘‘ کے لقب سے نوازا۔ اور آنحضرت ﷺﷺ نے بھی ان کو یہ ڈیوٹی اور ذمہ داری سونپ دی کہ بلغوا عني ولو آية” کہ میری طرف سے امت کو پہنچا دو اگر چہ وہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔ آیت سے مراد قرآن پاک کی آیت بھی ہے آپ کی حدیث وسنت بھی اگر چہ د مختصر جملہ ہی کیوں نہ ہو۔ اور آپ کا معجزہ بھی جو آپ کی نبوت و رسالت کی بین دلیل و برهان ہے، بلکہ حجۃ الوداع کے عظیم اجتماع میں اس جماعت کو مخاطب ہوکر فر ما یا فـليبـلـغ الشـاهـد الـغـائـب ‘‘ کہ حاضرین میری باتیں غائبین تک پہنچاد میں۔اس کا نتیجہ تھا کہ حضرات صحابہ کرام نے آپ کی تمام تر تعلیمات کو پوری دنیا میں پھیلا یا ۔ اور جو ذمہ داری رسول اللہ ﷺ نے ان کے ذمہ لگائی تھی اسے بکمال و تمام پورا کیا۔
Reviews
There are no reviews yet