خوارج کون ہیں؟
خار جی وہ لوگ ہیں جنہوں نے سنت اور جماعت سے خروج کیا ، اور مسلمانوں کی جماعت کو چھوڑ دینے کے سبب دین سے نکل گئے ۔
علامہ ابن کثیر رحمہ الل فر ماتے ہیں: انہیں خار جی اس لیے کہا گیا ہے کیونکہ وہ امام برحق کی اطاعت سے نکل گئے تھے، اور شرائع اسلام کی پابندی سے آزاد ہو گئے تھے(۳)۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں : خوارج ، خارجہ کی جمع ہے ، جس کے معنی جماعت ہیں ، یہ بدعتی لوگ ہیں ، ان کو خوار ج اس لیے کہا گیا کیونکہ وہ دین سے نکل گئے تھے ، اور امت اسلامیہ کے بہترین لوگوں کے خلاف انہوں نے خروج و بغاوت کی تھی (۴)۔ علامہ شہرستانی فرماتے ہیں جس امام ( حاکم برحق پر پوری جماعت متفق ہو ، اس کے خلاف جوخروج و بغاوت کرے گا ، اسے خار بھی کہا جاۓ گا ،خواہ یہ بعاوت وخروج صحابہ کرام کے زمانے میں ،ائمہ راشد ین کے خلاف ہو، یا ان کے بعد تابعین اور ہرزمانے کے
مسلم حکمرانوں کے خلاف ہو(۵)۔
(۳) تفسیر ابن کثیر ( ۳۰۹٫۱ )
(۴) فتح الباری ( ۲۸۳٫۱۲ )
(۵) املل وانحل ( ۱۱۴۰۱
Reviews
There are no reviews yet