Deen Main Taqleed Ka Masla Urdu
مقلدین اور اہل حدیث کے درمیان تقلید شخصی کے وجوب کا مسئلہ زمانہ قدیم سے نزاعی چلا آ رہا ہے ، اس مسئلہ پر دونوں جانب سے چھوٹی بڑی بہت کی کتابیں شائع ہو چکی ہیں ، مقلدین خصوصاً دیو بندی مقلدین اس مسئلہ میں کچھ زیادہ ہی پر جوش نظر آتے ہیں ، ان حضرات نے جوش میں ہوش کو رخصت کر دیا جس کا نتیجہ میہ ہے کہ جماعت اہل حدیث کے خلاف روز کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ تے رہتے ہیں ، وہی پرانی کتابیں اور پرانے موضوعات جن کے بار با جواب دے جا چکے ہیں نئے
انداز میں شائع کرتے رہتے ہیں ۔ اس لئے ضرورت محسوس کی گئی کہ مسئلہ تقلید کی شرعی حیثیت کو کتاب وسنت اور اجماع کی روشنی میں شائع کیا جائے ۔ زیر اشاعت کتاب دین میں تقلید کا مسئلہ محدث عصر حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی تالیف ہے۔ جو اپنے موضوع پر نہایت مدلل، عام فہم اور لا جواب ہے، یہ کتاب علماء طلباء اور عوام سب کے لئے مفید ہے، مسئلہ تقلید کو سمجھنے کے لئے اس کتاب کا ضرور مطالعہ فرمائیں ۔ اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ مسلمانوں کو اتباع سنت کی توفیق عطا فرماۓ ، اور کتاب کے مؤلف و ناشرکوا جینظیم سے نوازے۔ آمین
شکیل احمد میرٹھی
دارالکتب الاسلامیہ، دہلی
Reviews
There are no reviews yet