Mirat ul Bukhari (مرآة البخاری)
یہ مجموعہ اوراق استاد محترم حافظ عبد المنان صاحب استاذ جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے ان دروس پر مشتمل ہے۔ جو انہوں نے کتاب بخاری پڑھانے سے قبل طلبہ کو لکھواۓ تھے ۔ شوال ۱۴۰۱ھ بمطابق اگست ۱۹۸۱ء کو جامعہ محمدیہ میں کتاب بخاری پڑھنے والی جماعت رائے محمد اشرف صاحب غلام رسول صاحب، عبدالجبار صاحب، نذیر احمد صاحب، شبیر احمد صاحب، عطاء اللہ صاحب، حافظ عبد الرحمن صاحب اور طارق محمود صاحب پر مشتمل تھی۔ میرے آنے سے قبل کچھ دروس ہو چکے تھے۔ حافظ صاحب کے پڑھانے کا انداز مشفقانہ تھا۔ ایک دن سبق کا پیوں پر لکھوادیتے۔ دوسرے دن وہی سبق طلبہ سے زبانی سنتے تھے ۔ یہ طریقہ طلبہ کے لیے بہت ہی مفید تھا۔
Reviews
There are no reviews yet