Daman e Hadees Chootney Na Paey
حدیث بھی کتاب اللہ ہے
سید و عائشہ ہا فرماتی ہیں کہ بریرہ آئی اور کہا کہ میں نے نو (۹) اوقیوں پر اپنے مالکوں سے کتابت کی ہے ، ہر سال ایک اوقیہ دینا ہے، میری کچھ مددکر و سیدہ عائشہ ا نے کہا ،اگر تیرے مالک پسند کر میں تو میں انکو سب کے سب اوقے ایک ہی دفعہ دے دیتی ہوں اور تجھ کو آزادکر دیتی ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ تیری ولاو میری ہوگی ، بر پر وہ اپنے مالکوں کے پاس گئیں ،انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ ولاء ہماری ہو گی ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے عائشہ! اسے لیکر آزادکر دو، پھر رسول اللہ ﷺ لوگوں میں خطبہ دینے کیلئے کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمد وثنا بیان کی پھر فرمایا اسکے بعد ! ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں ، جو شرط بھی کتاب اللہ کے خلاف ہو وہ باطل ہے اگر چہ سوشرطیں ہوں اللہ کا حکم عمل کرنے کے زیادہ لائق ہے اللہ تعالی کی شرط زیادہ معتبر ہے ، ولا صرف اسی آدمی کی ہے جو غلام یالونڈی آزاد کرے۔
Reviews
There are no reviews yet