Fatiha Khalful Imam (فاتح خلف الامام)
سورہ فاتحہ میں اللہ رب العالمین کی بڑی شان ہے اور اس کے ہم مثل دوسر ؟ کوئی سورت نہیں ہے ۔ اسی وجہ سے اللہ تبارک و تعالی نے نماز کی ہر رکعت میں اس کے پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔اس لئے کہ نماز سے زیادہ اللہ کی تعریف کے لئے کوئی دوسرا بہترین اور مناسب موقعہ ہے ہی نہیں ۔ اور قدرتی طور پر یہ سورت دوسری تمام سورتوں سے زیادہ آسان بھی ہے۔ اور مشاہدے سے یہ بات ثابت ہے کہ ایسے بہت سے آدمی ملیں گے جن کو قرآن کی کوئی دوسری سورت یاد نہیں ہو گی البتہ سورت فاتحہ ضر در یاد ہو گی ۔ اور ایسا کوئی آدمی نہیں ملے گا جس کو سورہ فاتحہ یاد نہ ہو اور دوسری کوئی سورت یاد ہو۔ اس لئے آیت (فاقرء وا ما تيسر من القرآن» (المزمل ) یعنی قرآن میں سے جو آسان ہو وہ ( نماز میں پڑھا کرو‘‘۔
Reviews
There are no reviews yet