Syedna Hussain bin Ali Shakhsiyat Aur Karname
سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ (626-680ء) نبی اکرم ﷺ کے نواسے اور نوجوانان اہل جنت کے سردار ہیں ۔ان کے مناقب وفضائل کتب احادیث میں تفصیل سے ذکر کیے گئے ہیں ۔اہل سنت کے تمام محدثین نے جنھوں نے اپنی کتب احادیث میں مناقب صحابہ کے ابواب قائم کیے ہیں یا صحابہ کرام پر مستقل کتابیں تصنیف کی ہیں ،سیدنا حسین بن علی کی شخصیت کے ان پہلووں کو نمایاں کیا ہے جو زبان رسالت سے منقول ہیں۔خانوادہ اہل بیت کے ممتاز افراد میں ان کا شمار ہوتا ہے اور ہر مسلمان ان کی عظمت وفضیلت کا معترف ہے ۔ دیگر اہل بیت کی طرح ان سے محبت کرتا ہے اور یہ بھی یقین رکھتا ہے کہ میدان کربلا میں ان کی شہادت مظلومانہ ہوئی اور ان کو شہید کر نے والے ظالم تھے۔
Reviews
There are no reviews yet