Duniya Ka Qadeem Tareen Majmua e Ahadith
احادیث صحیحہ اور حسنہ اسلامی شریعت کا ماخذ ہیں ۔ وہ قرآن کی تعیین تشریح اور تفسیر ہیں ۔ اللہ تعالی نے آخری نبوت و رسالت کے ساتھ جس طرح قرآن نازل فرمایا ہے، اسی طرح اسی جیسی ایک چیز اور بھی ۔اس چیز کومفسر مین ، محدثین ،فقہائے اسلام اور علماۓ اصول وحی غیر متلو کا نام دیتے ہیں ۔ قرآن وحی متلو ہے ، جس کی تلاوت نماز میں کی جاتی ہے اور حدیث رسول وحی غیر متلو ہے جس کی تلاوت نماز میں نہیں کی جاتی ۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ ایک کے الفاظ اور معانی دونوں منزل من اللہ ہیں اور دوسرے کے الفاظ نہیں صرف معانی منزل من اللہ ہیں ۔ جیت اور استناد میں دونوں یکساں ہیں ۔حدیث کی اس عظمت کو جن حضرات نے پہچان لیا ، ان کے فکر ونظر کا قبلہ درست ہوگا اور جن حضرات نے حدیث کی اس عظمت کو قابل اعتنا نہیں سمجھا ، وہ اوہام وشبہات کی ایسی وادیوں میں اتر گئے جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ ہی نہیں ہے ۔
Reviews
There are no reviews yet