Rehbar-e-Kamil (رهبر کامل)
( مفید اضافوں اور تخر بیج وحوالہ جات کے ساتھ جد یدایڈیشن )
سیرت النبی ﷺ ایک سدا بہار موضوع ہے۔ تاریخ انسانی میں کوئی دوسری شخصیت ائی نہیں جس پر اس قدر گرانقدر لڑیچر تیار کیا گیا ہو۔ یہ سلسلہ روز بروز افزوں تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ سیرت نگاروں کا یہ قافلہ ہر ملک اور ہر زبان میں موجود ہے۔ سیرت نگاری میں جو عزت اردو زبان کو حاصل ہوئی شاید دنیا کی کوئی دوسری زبان بجز عربی کے اس کی حریف نہیں ہے۔ راقم الحروف کو سیرت کے مختلف پہلوؤں پر چھوٹی بڑی تین ہزار کتب صرف اردو زبان میں دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ اس ذخیرۂ سیرت میں اصول سیرت پر مبنی اعلی درجے کی کتب ہیں تو دوسری طرف ایسی کتب بھی تحریر کی گئی ہیں جو روایت و درایت کے اصولوں کے منافی اور تحقیق کے میزان میں فروتر ہیں۔ ”رہبر کامل“ اس ذخیرہ سیرت میں
ایک منفرد کتاب کا درجہ رکھتی ہے۔ مذاہب عالم میں ہر مذہب کے ساتھ ایک مرکزی اور برگزیدہ شخصیت کا وجود ملتا ہے ۔ سیدنا آدم علیہ السلام سے سیدنا مسیح علیہ السلام تک کیسے کیسے جلیل القدر انبیاء و رسل گزرے ہیں اسی طرح برصغیر میں بدھ مت، جین مت ہندو مت آریہ کابی اور سکھ مذاہب کی شخصیات میں گوتم بدھ رام چندر کرشن جی سوامی دیانند سرسوتی اور گرونانک کے نام لائق ذکر ہیں۔ اسی طرح زرتشت مانی، مزدک اور کنفیوشش جیسی مذہبی شخصیات کا تذکرہ بھی ملتا ہے۔ مگر ان تمام آسمانی اور غیر آسمانی مذاہب کی شخصیات میں کوئی ایک بھی ایسی نہیں کہ جس کی سیرت کو اس اہتمام سے مرتب کیا گیا ہو ۔ حضور سرور کائنات می کی سیرت کو نہ صرف یہ کہ ہزاروں سیرت نگاروں نے مرتب کیا ہے بلکہ ان میں ایک خاص تعداد ان مصنفین کی بھی ہے کہ جنہوں نے مسلمان نہ ہوتے ہوۓ بھی آپ کی سیرت پر قلم اٹھایا ہے ۔ ان حضرات میں سے کچھ نے مثبت اور چند ایک نے تنقید و تنقیص سے بھی کام لیا ہے ۔ جس کا جواب سیرت نگاروں نے مدلل انداز میں فراہم کر کے دفاع سیرت کا حق ادا کیا ہے ۔ آپ کی سیرت نگاری کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس وقت
بھی کم و بیش پچاس زبانوں میں سیرت کا سرمایہ موجود ہے۔
Reviews
There are no reviews yet