Talash-e-Haq (تلاش حق)
“زیر نظر کتاب ’’تلاش حق‘‘ محترم جناب ارشاد اللہ مان صاحب کی سالہا سال کی تحقیق و کاوش کا ماحصل ہے۔ ان کی زندگی کا آغاز تقلید اور خانقاہی سلسلوں سے ہوا پھر اللہ تعالی نے انھیں حق کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔ اس دوران انھوں نے مختلف مسالک اور ان کے عقائد ونظریات کا گہرائی سے مطالعہ کر کے کتاب وسنت سے ان کا تقابل کیا۔ یوں صراط مستقیم اپنی تمام تر حقانیت کے ساتھ ان پر واضح ہوا۔ انھی تفصیلات کو انھوں نے کتابی شکل میں جمع کر کے کا نام ’’تلاش حق‘‘ رکھا، تا کہ ان کی یہ بے پناہ ریاضت متلاشیان حق کے لیے سہولت بن جاۓ ۔ کتاب کو محترم حافظ عبدالسلام بن محمد ﷺ نے بالاستیعاب پڑھا اور بہت مفید پایا۔ انھی کی ترغیب پر دارالاندلس کی طرف سے اسے شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا محترم مولا نا مبشر احمد ربانی ہے نے بھی کتاب کو بغور پڑھا اور اصلاح فرمائی ۔ کتاب کے حسن کو دوبالا کرنے کے لیے اسے مختلف ابواب اور فصلوں میں تقسیم کیا گیا، کتابت شدہ آیات لگائی گئیں اور احادیث کی مکمل تخریج کی گئی، تخریج کا فریضہ سید تنویر الحق شاہ صاحب نے ادا کیا۔ احادیث کے علاوہ کتب کے حوالہ جات میں محترم ارشاد اللہ مان صاحب ہی کی تخریج پر اعتماد کیا گیا ہے۔ کمپوزنگ میں محمد شفیق اور حافظ آصف رشید نے بھر پور محنت کی ۔ اللہ تعالی مؤلف محترم اور جمیع احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انھیں اس کا بہترین صلہ عطا فرماۓ ۔ آمین! اس وقت ہند و پاک میں بالخصوص اور پوری دنیا میں بالعموم مسلمانوں کی اکثریت نے براہ راست کتاب وسنت سے فیض حاصل کرنے کی بجاۓ تقلید کی روش اپنا کر مختلف خود ساختہ نظریات کی پیروی اختیار کر رکھی ہے، ایسے کروڑوں مسلمانوں کے لیے کتاب گراں قدر تحفہ ہے، اسے پڑھیں اپنے عقائد ونظریات کو حق کے ترازو پر پرکھیں اور کتاب وسنت پرعمل پیرا ہوکر متلاشیان حق کی صفوں میں شامل ہو جائیں کہ اس میں دنیا و آخرت کی فلاح کا راز پنہاں ہے۔ اللہ تعالی سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ ۔ آمین!
تاشق
اخوكم في الله
سید شوکت سلیم
اکتاب انڈیشل”
Reviews
There are no reviews yet