Salato Khatimul Nabeen (صلاة خاتم النبيين ﷺ)
اسلام قبول کرنے کے بعد ہر مسلمان کا اولین فریضہ ا قامت صلاۃ ہے ۔ اسی وجہ سے اکثر اہل علم کے نزد یک جان بوجھ کرصلاۃ ترک کر دینے والا شخص کافر ہے، یہ تو اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے اور نہ ہی اس کی نماز جناز وادا کرنا درست ہے اور روز قیامت سب سے پہلے صلاۃ کا حساب ہو گا۔ جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺﷺ نے فرمايا إن أول ما يحاسب به العبد بصلاته فأن صلحت فقد أفلح وأنجح وان فسدت فقد خاب . یقینا قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب ہو گا اس کی نماز ہے،اگر نماز درست ہوئی تو و و فلاح پا جائے گا اور کامیاب ہو جائے گا اوراگر نماز خراب ہوئی تو وہ ناکام و نامراد ہو جائے گا۔ اور صلاۃ کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے اور رسول اللہ ﷺﷺ سے بیشتر احادیث میں اس کی بہت زیاد فضیلت بھی منقول ہے ۔
Reviews
There are no reviews yet