Maqalat Maulana Abdur Rahman Kilani
اس حقیقت سے تو غالبا کسی غیر مسلم کو انکار نہیں ہوگا کہ عالم انسانیت پر جس قدر پیغمبر اسلام ﷺ کی شخصیت اثر انداز ہوئی ہے ۔ دنیا کی کسی دوسری شخصیت نے اتنا گہرا اثر نہیں چھوڑا، انبیاء ہمیشہ ایسے وقتوں میں مبعوث ہوتے رہے ہیں ۔ جب دنیا ظلم و جور سے بھر جاتی ہے ، کمز ورلوگ بڑے لوگوں کے ظلم واستبداد کی چکی میں پس رہے ہوتے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ، اگر کوئی شخص اصلاح کی کوشش کرے بھی تو بسا اوقات معاشرتی رسم و رواج کے سامنے مجبور محض اور بے بس ہو کر رہ جاتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورت حال تھی جب پیغمبر اسلام ﷺ اس دنیا میں تشریف لاۓ
Reviews
There are no reviews yet