Musnad Abdullah bin Mubarak
امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ (118- 181ھ ) کی شخصیت معروف ومشہور ہے ۔ آپ ایک عظیم محدث ، زہد وتقوی میں ممتاز اور میدان جہاد کے سرگرم مجاہد تھے۔ آپ نے تاحیات حدیث وسنت کی خدمت کی اور سیکڑوں تلامذہ تیار کیے ۔ آپ کا ایک بڑا امتیاز یہ ہے کہ آپ نے دین میں استاد کی اہمیت وعظمت پر زور دیا اور اسنادکو دین اسلام کا ایک لازمی حصہ قرار دیا۔ اس سے موضوعات اور ضعاف کی شناخت آسان ہوئی اور علمی اعتبار سے حدیث کی صحت وضعف میں فرق وامتیاز کرنے میں سہولت پیدا ہوئی ۔ آپ نے کئی ایک تصانیف یادگار چھوڑی ہیں جن میں ان کی کتاب الزہد اور کتاب المسند کونمایاں شہرت حاصل ہے ۔ داراعلم مبئی کو آج یہ شرف حاصل ہورہا ہے کہ ان کی کتاب المسند کا اردو تر جمہ اپنے محترم قارئین کی خدمت میں پیش کرے۔
Reviews
There are no reviews yet