المصنوع في معرفة الحديث الموضوع
حدیث رسول علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کی حجیت اور استناد ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ دین اسلام کی کوئی تصویر حدیث کے بغیر نہیں بنائی جاسکتی ۔جن پیار ذہنوں نے حدیث کی حیت اور ضرورت سے انکار کیا ہے ،ان کی ضلالت اور گمراہی پر ساری امت کا اتفاق ہے۔ منکرین حدیث کے اعتراضات اور شبہات کا جواب علماۓ حدیث ہمیشہ دیتے آرہے ہیں لیکن جب کوئی انسان دلیل سننے کے لیے تیار نہ ہو اور نہ کوئی معقول بات سمجھنے پر آمادہ ہو تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ حدیث کی حجیت اور دلیل شرعی ہونے کا ایک واضح ثبوت وہ کتابیں بھی ہیں جن میں موضوع اور وضعی روایات کو جمع کر دیا گیا ہے ۔حدیث رسول کومنزہ اور پاک صاف رکھنے کی یہ ایک منظم کوشش ہے جو علمائے اسلام نے انجام دی ہے۔ بیج احادیث کے ساتھ ساتھ ضعیف اور منکر روایات کو جمع کرنے کا مقصد یہی تھا کہ کل کوئی شخص نبی اکرمﷺ کے نام سے کوئی بات بغیر سند کے پیش نہ کر سکے ۔ چنانچہ اب صورت حال یہ ہے کہ شیخ اور حسن احادیث کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس ضعیف اور منکر روایات کے بھی حوالے موجود ہیں ، مصادر کی نشان دہی کے بغیر کوئی بھی حد بٹ اب عالمی دنیا میں کوئی مقام نہیں رکھتی ۔اس ذوق کو عام کرنے اور اس علمی فضا کو پروان چڑھانے میں عصر حاضر کے عظیم محدث علامہ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ اور ان کے تلائدہ ومستفید ین کا سب سے بڑا،اہم اور نمایاں کردار ہے۔
Reviews
There are no reviews yet