Sharh Usool e Salasa (شرح اصول ثلاثہ)
شـرح ثلاثة الاصـول” کا اردو ترجمہ ہدیہ قارئین ہے۔ مؤلف کتاب، شخ الاسلام محمد عبدالوہاب، باللہ ، اور شارح کتاب، علامہ شیخ محمد صالح العثیمین چاینہ کی شخصیات محتاج تعارف نہیں ، تاہم آغاز میں ہر دو شخصیات کے مختصر سوانحی خاکے شامل کتاب ہیں۔ جہاں تک کتاب کے متعلق کچھ لکھنے کا تعلق ہے تو میں اس کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں سمجھتا کیونکہ مؤلف و شارح جیسی وجیہ اور مقتدر شخصیات کی طرف اس کتاب کا منسوب ہونا ہی اس کی حقانیت و افادیت کی ضمانت ہے ۔علم وعرفان کے جس بحرز خارکو شیخین محترمین نے اس کوزہ میں سمویا ہے وہ انہیں کا خاصہ ہے۔ ممکن ہی نہیں کہ کوئی منصف مزاج شخص تعصب سے بالاتر ہو کر اس کتاب کا مطالعہ کرے اور مؤلف وشارح کی دقت نظر ، وسعت علم ، رسوخ فی الدین اور دل نشین انداز بیان کا معترف نہ ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ کتاب پیش نظر میں جن امور کو زیر بحث لایا گیا ہے ان کا جاننا ہر مسلمان کے لیے بے حد ضروری ہے۔ انہی تمام خوبیوں کی بنا پر بعض سعودی برادران اور خود راقم کی خواہش تھی کہ شرح ثلاث الاصول‘‘ کو افادۂ عام کے پیش نظر برصغیر کی مختلف زبانوں میں پیش کیا جاۓ ، چنانچہ جب اردو ترجمہ کے لیے راقم نے برادر محترم ڈاکٹر رضاء اللہ محمد ادریس مبارکپوری حیایند (استاذ جامعہ سلفیہ، بنارس ) سے مشورہ طلب کیا تو آں حقائنہ نے عزیز مکرم جناب عبد الکبیر عبد القوی مبارکپوری، سلمہ اللہ تعالی کی طرف رہنمائی فرمائی ، فجزاه الله خيرا۔
Reviews
There are no reviews yet