Muhaniqa wa Musafa ke Ahkam
الحمد لله رب العلمين والصلوة والسلام على رسوله الأمين، أما بعد: اسلام ایک مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے۔ شعبہ ہائے زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس سے متعلق اس میں رہنمائی نہ کی گئی ہو۔ دن بھر میں بیسیوں لوگوں سے میل جول ہماری زندگی کا اہم حصہ ہے اور اس بارے میں بھی تعلیمات اسلامیہ موجود ہیں جسے آداب ملاقات سے تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔ ان میں سلام مصافحہ اور معانقہ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب کا موضوع بھی مصافحہ ،معانقہ اور بوسہ دینے سے متعلق ہے۔ درج ذیل سطور میں ہم انھیں کی فضیلت واہمیت کو اختصار کے ساتھ صفحہ قرطاس پرنتقل کر یں گے ۔ یں
ایک مسلمان جب دوسرے مسلمان سے ( سلام کرنے کی غرض سے ہاتھ ملاتا ہے تو اسے مصافحہ کہتے ہیں اور میں اجر عظیم کا باعث ہے ۔ سیدنا انس بن مالک ﷺ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺﷺ نے فرمایا: جو کوئی دو مسلمان آپس میں ملیں ، پھر ان میں سے ایک اپنے ساتھی کا ہاتھ پکڑ کر اس سے مصافحہ کر ) لے تو اللہ تعالی پر بیحق ہے کہ ان دونوں کی دعا قبول فرماۓ اور ان کے ہاتھ جدا ہونے سے پہلے ان دونوں کی مغفرت کر دے۔“ (مسند أحمد 142/3ح 1245 وسنده حسن)
Reviews
There are no reviews yet