Kabira Gunah aur unki pahchan ke usool
اہل علم نے ہر زمانے میں لوگوں کو کبیرہ گناہوں کی پہچان کروائی ہے تا کہ لوگ ان کی سنگینی کو جان کر ان سے بچنے کی تگ و دو کر میں، بہت سے علماء نے کہائر وصغائر پر مشتمل مستقل کتب تالیف کی ہیں، ان کے علاوہ بعض کتب وہ ہیں جن میں کبیرہ گناہوں کو دیگر عنوانات سے لکھا گیا ہے، مثلاً نیکیوں کو مٹا دینے والے اعمال از مولانا تفضیل احمدضیغم ، نیکیوں کو برباد کر نے والے اعمال از مولانا محمد ارشد کمال ، رک جایۓ ! اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے منع کیا ہے از ابوذر محمد عرفان ۔ مزید برآں ان کتب کا تو کوئی شمار ہی نہیں جو الگ الگ کبیرہ گناہوں مثلاً لعنت ، غیبت اور منافقت وغیرہ پرلکھی گئی ہیں ۔
Reviews
There are no reviews yet