Islam Kya Hai?
زندگی کسی مقصد ، کسی نصب العین اور کسی نظریے کے بغیر برنہیں ہوسکتی ۔ جو لوگ کسی اچھے اور بڑے مقصد کے بغیر جیتے ہیں، ان کی زندگی ، زندگی نہیں محض ایک بوجھ ہے جسے جانور ڈھوتے ہیں ۔اس لحاظ سے ہم سب مسلمان کتنے خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اسلام نے کس قدر عظیم الشان اور کیسا بے مثل مقصد زندگی مرحمت فرمایا ہے اور کتنے بلیغ پیراۓ میں بتلا دیا ہے کہ اپنے پیدا فرمانے والے مقدس پروردگار کو پہچان لو ۔ اسی کے یگانہ حسن پر فریفتہ ہو جاؤ۔اسی کے آگے سجدہ ریز رہو ۔ اس کے علاوہ ہر چیز کا خوف چمڑی سے نکال دو ۔ ہر آن اسی کی رضا ڈھونڈتے رہو، اس کو چاہو، اس سے پیار کرو اور اسی کی طلب میں مرمٹو۔ یہی وہ اکلوتی راہ ہے
جس میں تم دنیا اور آخرت کی کامیابیوں کے لامحدود امکانات کو اپنے استقبال کا منتظر پاؤ گے۔ ی کتنی الم ناک بات ہے کہ جس امت مسلمہ کو اتارفیع الشان نصب العین بخشا گیا ، آج اس کا سارا معاشرہ امریکہ اور یورپ سے مرعوب ہے اور مسلمان مغربی تہذیب کی نقالی میں ایسے
مدہوش ہیں کہ اپنے اسلاف کرام کی تمام اعلی روایات بھول گئے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet