Deen ul Haq 2 Volume
ہر مذہب کے ماننے والوں اور پیرو کاروں میں وہ اسٹیج ضرور آتی ہے جہاں ان کے معمولی معولی اختلافات ایک مستقل حیثیت اختیار کر جاتے ہیں جیسا کہ یہود و ود و نصاری کے باہمی اختلافات تھے اور ہر دو مذہبوں کے اختلافات کی نوعیت بڑی سنگین صورت اختیار کر گئی تھی حالانکہ ان دونوں مذہبوں کی شریعت تورات ہی تھی۔ پھر ان دونوں مذہبوں میں سے الگ الگ ہر ایک مذہب میں اختلافات کی بڑی خلیج سے یہود تقریبا ستر فرقوں میں تقسیم ہوۓ اور عیسائی بہتر فرقوں میں۔ ان کے اختلاف کی یہ صورت رسول اکرم ٹیم کے زمانہ میں ایسے تھی بعد کا تو اللہ کو ہی علم ہو گا یا پھر ان مذہب والوں کو کہ ان کے اختلافات کی صورت حال کیا ہے تاہم اس میں شک ہے نہ تردد کہ یہ دونوں مذہب ہی ایک دوسرے کو کافر اور لادین اور بے مذہب سمجھتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet