Jirah wa Tadeel
اللہ تعالی نے اپنے پسندیدہ اور آخری دین کو جس قوم میں نازل فرمایاوہ عرب کی غیر متمدن قوم تھی ، لیکن اس کے پاس بعض انسانی قدر میں رواداری ، ضیافت ، صدق گوئی، وفاداری اور امانت داری جیسے اعلی اخلاق و کردار کی روشن مثالیں بھی موجود تھیں، اس کے ساتھ ساتھ بعض خداداد صلاحیتیں، قوت حافظہ ، سرعت فہم و فراست ، خودداری و بے باکی ، حوصلہ اور جرأت مندی ، ہمت و سجاعت بھی ان میںبھر پور طور سے موجود تھی ، انتہائی سخت گیر ، سخت مزاج اور سخت جان بھی تھے۔ قبائلی عصبیت انتہائی عروج پر تھی، قبیلہ کی عزت و آبرو، اس کی عظمت و بڑائی ، زندگی کا سب سے بڑا مقصد تھا، سردار کے حکم کی بجا آوری پر مر مٹتے تھے ، جس چیز کو مان لیتے تھے اس پر اکڑ بیٹھتے تھے ، اس کے خلاف سننے کی قوت برداشت نہیں رکھتے تھے۔
Reviews
There are no reviews yet