Seerat Ibn Taimia RA
اردو میں امام ابن تیمیہ بلانے کے حالات زندگی پر سب سے پہلے مولانا غلام اعلی قصوری (م ۱۳۰۷ھ ) نے ’’ شافیہ ترجمہ حمویہ (مطبع محمدی لاہور: شوال ۱۲۹۱ھ = نومبر ۱۸۷۴ء) کے آخر (ص: ۱۰۷۔۱۱۲) میں لکھا تھا۔ پھر مولانا الطاف حسین حالی (م۱۹۱۴ء) نے تقریبا ۱۸۷۵ء میں ان کے حالات لکھنے کی طرف توجہ دی، لیکن چار صفحے سے زیادہ نہ لکھ سکے۔ اس کا مسودہ شیخ محمد اسماعیل پانی پتی کو ملا تو انھوں نے کلیات نثر حالی‘‘ (۱/ ۳۰۱۔۳۱۲) میں اسے تکملہ کے ساتھ ۱۹۲۷ء میں شائع کیا۔
Reviews
There are no reviews yet