فتاویٰ علمیہ : محدث زبیر علی زئی رحمه اللہ
احکام شرعیہ وعلوم اسلامیہ کی تدریس میں استفتاء اور افتاء بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ۔ استفتاء سے مطلوبہ مسائل کی گتھی سلجھتی ہے تو افتاء کے ذریعے سے مفتیان عظام کے علمی خزائن سے ایسے جواہر عالیہ ونفیس کا ظہور ہوتا ہے جو متلاشیان علم کے لئے کلید کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
اسلام جہالت کے ظلمت کدوں میں مینارہ نور ہے، یہی وجہ ہے کہ اس میں تفہیم دین اور حصول علم کی خوب ترغیب تجر ایس اور تلقین فرمائی گئی ہے ۔ ارشاد باری تعالی ہے :
فَسۡئَلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ
پس تم اہل کتاب سے پوچھ لو اگر خود تمہیں علم نہ ہو
(النحل :۴۳ ،الانبیاء: ۷)
Reviews
There are no reviews yet