Urdu – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in An Authentic Islamic Bookshop Tue, 16 Jul 2024 18:55:53 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.1 https://almarfa.in/wp-content/uploads/2021/04/cropped-site-icon-32x32.png Urdu – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in 32 32 181643429 Maqalat Maulana Abdur Rahman Kilani https://almarfa.in/shop/maqalat/maqalat-maulana-abdur-rahman-kilani/ https://almarfa.in/shop/maqalat/maqalat-maulana-abdur-rahman-kilani/#respond Sat, 01 Jan 2022 01:49:35 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10631 Maqalat Maulana Abdur Rahman Kilani

اس حقیقت سے تو غالبا کسی غیر مسلم کو انکار نہیں ہوگا کہ عالم انسانیت پر جس قدر پیغمبر اسلام ﷺ کی شخصیت اثر انداز ہوئی ہے ۔ دنیا کی کسی دوسری شخصیت نے اتنا گہرا اثر نہیں چھوڑا، انبیاء ہمیشہ ایسے وقتوں میں مبعوث ہوتے رہے ہیں ۔ جب دنیا ظلم و جور سے بھر جاتی ہے ، کمز ورلوگ بڑے لوگوں کے ظلم واستبداد کی چکی میں پس رہے ہوتے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ، اگر کوئی شخص اصلاح کی کوشش کرے بھی تو بسا اوقات معاشرتی رسم و رواج کے سامنے مجبور محض اور بے بس ہو کر رہ جاتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورت حال تھی جب پیغمبر اسلام ﷺ اس دنیا میں تشریف لاۓ

]]>
https://almarfa.in/shop/maqalat/maqalat-maulana-abdur-rahman-kilani/feed/ 0 10631
Maqalat Shaykh Muhammad Uzair Shams https://almarfa.in/shop/maqalat/urdu-maqalat/maqalat-shaykh-muhammad-uzair-shams/ https://almarfa.in/shop/maqalat/urdu-maqalat/maqalat-shaykh-muhammad-uzair-shams/#respond Wed, 29 Dec 2021 16:46:15 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10592 Maqalat Shaykh Muhammad Uzair Shams

قارئین ذی اکرام کے ہاتھوں میں ایک ایسی شخصیت کے مقالات ومضامین کا مجموعہ دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہے جوعلم وتحقیق کی دنیا میں اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے ۔ میری مراد شیخ محمد عزیر شمس حفظہ اللہ سے ہے جو اسلامی تراث پر بڑی وسیع اور گہری نظر رکھتے ہیں ، جن کی علمی تحقیقات اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں ، جو مخطوطات شناسی میں اپنے معاصرین میں ممتاز ہیں اور جنھیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علوم ومعارف کا جامع دائرۃ المعارف کہا جاسکتا ہے۔ شیخ محمد عز ریشمس عام طور پر عربی میں لکھتے ہیں لیکن وقتا فوقتا کسی خاص ضرورت کے تحت وہ اردو میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کر تے رہتے ہیں ۔ گزشتہ چالیس سالوں میں انھوں نے اردوزبان میں بہت کچھ تحریر فرمایا ہے ، جو مختلف رسائل وجرائد میں شائع ہو چکا ہے ، اس کا ایک خوبصورت انتخاب یہ مجموعہ مقالات ہے ۔ یہ مجموعے کا پہلا حصہ ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاءاللہ جلد ہی مجموعے کے دوسرے اور تیسرے حصے بھی منصہ شہود پر آئیں گے۔

جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے فاضل اور اسلامی علوم کے مصادر ومراجع پر خاص نظر رکھنے والے محقق حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ نے یہ مجموعہ مرتب کیا ہے ۔ مجموعے کے آغاز میں انھوں نے شیخ محمد عز ریشمس حفظہ اللہ کی علمی قدرومنزلت ، ان کی تحقیقات کی انفرادیت اور ان کے اسلوب نگارش پر بڑی خوبصورت گفتگو کی ہے ۔اسی طرح فاضل مرتب نے شیخ محترم کا سوانحی خاکہ بھی ترتیب دیا ہے جس میں ان کے خاندانی حالات تعلیم کے مختلف مراحل اسا تذہ کرام اور ان کی مطبوعات کا تفصیل سے تذکرہ کیا ہے۔ کتاب سے پہلے صاحب کتاب سے متعارف ہونا قارئین ڈی احترام کے لیے ضروری ہے ۔ الحمد اللہ حافظ شاہد رفیق صاحب نے کتاب میں شامل اپنی ان دونوں تحریروں میں شیخ محمد عزیر کی شخصیت اور ان کی علمی وتحقیقی خدمات کا کما حقہ تعارف کرایا ہے ۔ مجموعے میں چار طرح کی تحریر میں شامل ہیں مقالات مقدمات متنقید وتھرہ اور وفیات ۔

]]>
https://almarfa.in/shop/maqalat/urdu-maqalat/maqalat-shaykh-muhammad-uzair-shams/feed/ 0 10592