Urdu – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in An Authentic Islamic Bookshop Fri, 12 Apr 2024 08:57:27 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 https://almarfa.in/wp-content/uploads/2021/04/cropped-site-icon-32x32.png Urdu – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in 32 32 181643429 Jirah wa Tadeel https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/jirah-wa-tadeel/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/jirah-wa-tadeel/#respond Sun, 16 Jan 2022 14:00:50 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10884 Jirah wa Tadeel

اللہ تعالی نے اپنے پسندیدہ اور آخری دین کو جس قوم میں نازل فرمایاوہ عرب کی غیر متمدن قوم تھی ، لیکن اس کے پاس بعض انسانی قدر میں رواداری ، ضیافت ، صدق گوئی، وفاداری اور امانت داری جیسے اعلی اخلاق و کردار کی روشن مثالیں بھی موجود تھیں، اس کے ساتھ ساتھ بعض خداداد صلاحیتیں، قوت حافظہ ، سرعت فہم و فراست ، خودداری و بے باکی ، حوصلہ اور جرأت مندی ، ہمت و سجاعت بھی ان میںبھر پور طور سے موجود تھی ، انتہائی سخت گیر ، سخت مزاج اور سخت جان بھی تھے۔ قبائلی عصبیت انتہائی عروج پر تھی، قبیلہ کی عزت و آبرو، اس کی عظمت و بڑائی ، زندگی کا سب سے بڑا مقصد تھا، سردار کے حکم کی بجا آوری پر مر مٹتے تھے ، جس چیز کو مان لیتے تھے اس پر اکڑ بیٹھتے تھے ، اس کے خلاف سننے کی قوت برداشت نہیں رکھتے تھے۔

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/jirah-wa-tadeel/feed/ 0 10884
Daman e Hadees Chootney Na Paey https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/daman-e-hadees-chootney-na-paey/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/daman-e-hadees-chootney-na-paey/#respond Fri, 07 Jan 2022 11:54:42 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10800 The hadith is also the book of Allah. Sayyid and Ayesha say that Barira came and said that I have written to my masters on nine (9) ounces, I have to give one ounce every year. If you like your master, I will give them all at once and set you free, but the condition is that your will will be mine, but they went to their masters, they refused and said The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: “O 'Aa'ishah! Take him and set him free. Then the Messenger of Allah (peace be upon him) stood up to deliver a sermon among the people and praised Allah and then said: What about those who make conditions which are not in the Book of Allah? Any condition which is against the Book of Allah is invalid even though there are good conditions. The villa belongs only to the man who freed the slave Yalondi.]]> Daman e Hadees Chootney Na Paey

حدیث بھی کتاب اللہ ہے

سید و عائشہ ہا فرماتی ہیں کہ بریرہ آئی اور کہا کہ میں نے نو (۹) اوقیوں پر اپنے مالکوں سے کتابت کی ہے ، ہر سال ایک اوقیہ دینا ہے، میری کچھ مددکر و سیدہ عائشہ ا نے کہا ،اگر تیرے مالک پسند کر میں تو میں انکو سب کے سب اوقے ایک ہی دفعہ دے دیتی ہوں اور تجھ کو آزادکر دیتی ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ تیری ولاو میری ہوگی ، بر پر وہ اپنے مالکوں کے پاس گئیں ،انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ ولاء ہماری ہو گی ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے عائشہ! اسے لیکر آزادکر دو، پھر رسول اللہ ﷺ لوگوں میں خطبہ دینے کیلئے کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمد وثنا بیان کی پھر فرمایا اسکے بعد ! ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں ، جو شرط بھی کتاب اللہ کے خلاف ہو وہ باطل ہے اگر چہ سوشرطیں ہوں اللہ کا حکم عمل کرنے کے زیادہ لائق ہے اللہ تعالی کی شرط زیادہ معتبر ہے ، ولا صرف اسی آدمی کی ہے جو غلام یالونڈی آزاد کرے۔

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/daman-e-hadees-chootney-na-paey/feed/ 0 10800
Risala Nijatia dar Aqaid Hadeesia (رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ) https://almarfa.in/shop/aqeedah/urdu-aqeedah/risala-nijatia-dar-aqaid-hadeesia/ https://almarfa.in/shop/aqeedah/urdu-aqeedah/risala-nijatia-dar-aqaid-hadeesia/#respond Fri, 07 Jan 2022 11:44:16 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10796 Risala Nijatia dar Aqaid Hadeesia (رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ)

رساله نجاتیه در عقائد حدیثیہ ‘‘ بارہویں صدی ہجری (١١٢۱هـ ) کی لکھی ہوئی تالیف ہے۔ اس کے مؤلف اپنے وقت کے ایک محقق عالم دین ، محدث اور نہایت فاضل سلفی بزرگ تھے ، مولانا محمد فاخر زائر الہ آبادی واللہ (متوفی ١٣هـ )۔

اصل کتاب فارسی میں تھی جو اس وقت ہندوستان میں عام تھی ۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر کم و بیش ڈیڑھ صدی قبل مجد و العلوم نواب والا جاہ صدیق حسن خاں بلالہ (متوفی ۱۳۰۷هـ ) نے اس کا خلاصہ نما اردو میں ترجمہ کیا تھا۔ اس کا دوسرا مکمل ترجمہ مخدومی محترم مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی بلانے کی خواہش پر، جو تاثر سلف کے احیاء کا بے پناہ جزبہ رکھتے تھے ، استاد کی محترم حافظ محمد اسحاق شیخ الحدیث دارالعلوم تقوية الاسلام لاہور، (متوفی ۱۴۲۳هـ ) نے کیا تھا اور المكتبة السلفية © لاہور نے شائع کیا تھا۔

اب اردو ایڈیشن کی یہ تیسری اشاعت ہے جو قارئین کے ہاتھوں میں ہے ۔ اس ایڈیشن کی خصوصیت یہ ہے کہ اس رسالے کی تحقیق وشرح بھی کر دی گئی ہے ۔

 

]]>
https://almarfa.in/shop/aqeedah/urdu-aqeedah/risala-nijatia-dar-aqaid-hadeesia/feed/ 0 10796
Zawabit Jarah o Tadeel https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/zawabit-jarah-o-tadeel/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/zawabit-jarah-o-tadeel/#respond Fri, 07 Jan 2022 11:34:12 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10792 Zawabit Jarah o Tadeel

حدیث نبوی شریعت اسلامی میں قرآن مجید کے بعد وہ دوسرا مصدر ہے جس سے احکام شرعیہ مستنبط ہوتے ہیں ،قرآن مجید کے اجمال کی تفصیل مطلق کی تنقید ، عام کی تخصیص حدیث ہی کے ڈر یہ ممکن ہے غرض قرآن کریم کی الہی تفسیر کا یہ واحد ضبع ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ذکر‘‘ کی حفاظت کا

وعدہ قرآن کے ساتھ ساتھ حدیث کو بھی شامل ہے ۔ اپنے وعدہ کی تکمیل کے لئے اللہ تعالی نے اپنے خاص فضل و کرم سے امت مسلمہ کوایسالشکر مہیا کیا جس نے حفاظت حدیث کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیا اور حفاظت کی اس ذمہ داری کو نبھا کر سرخرو ہو گئے ۔ ہر دور میں ایسے جہابذہ علماء آتے رہے جنہوں نے اپنے اسلاف سے اس مشن کولیا اور آئندہ نسل تک اس کو منتقل کرتے رہے یہاں تک کہ یہ سلسلہ آج ہمارے دور تک آ پہنچا ہے اور ہماری پست ہمتوں کے باوجود اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم سے ایسے علماء ہمارے درمیان موجود ہیں جنہوں نے اس عظیم مشن کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے اور بحسن خوبی اسے انجام دے رہے ہیں ، انہی میں سے ایک نام استاذ الاساتذ و محدث العصر فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب لق کا بھی ہے ، جن کی دفاع وشرح حدیث کے حوالہ سے خدمات معروف ومشہور ہیں۔

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/zawabit-jarah-o-tadeel/feed/ 0 10792
Sharaf Ashabul-Hadith https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/sharaf-ashabul-hadith/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/sharaf-ashabul-hadith/#respond Fri, 07 Jan 2022 11:26:37 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10790 Sharaf Ashabul-Hadith

علامہ خطیب بغدادی رحمہ اللہ کی کتاب’’شرف اصحاب الحدیث‘‘ کا مخص ترجمہ پیش خدمت ہے۔ اس سے اصحاب الحدیث کی فضیلت اور ان کے مقام ومرتبہ کا بخوبی علم ہو سکے گا۔ اس کتاب کی سب سے بڑی اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ علامہ خطیب بغدادی نے تمام احادیث و آثار اور ائمہ ومحدثین کے اقوال اپنی سند سے نقل کیے ہیں جن سے ان کی استنادی حیثیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ترجمہ میں اردو قارئین کی رعایت کرتے ہوۓ سند میں حذف کر دی گئی ہیں ۔ عام اردو داں حضرات اس سے فائدہ اٹھا سکیں ، اس لیے لفظی ترجمہ کے بجاۓ رواں اور بامحاورہ ترجمے کو پسند کیا گیا ہے ، لیکن اس آزاد ترجمانی میں متن کی پوری پوری رعایت کی گئی ہے۔ ترجمہ کے وقت کتاب کا محقق ایڈیشن پیش نظر رہا ہے محقق نے بڑی حد تک متن کتاب کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے اور نسخوں کے اختلاف کو حاشیہ میں درج کیا ہے ۔ اسی طرح محقق نے ان تابعین۔ تبع تابعین ، محدثین اور ائمہ دین کی تاریخ ولادت و وفات بھی درج کرنے کی کوشش کی ہے جن کے نام کتاب میں آۓ ہیں۔محقق کی ان تمام کوششوں سے استفادہ کرتے ہوۓ ترجمہ میں بھی اکثر ناموں کے ساتھ ان کی تاریخ ولادت و وفات درج کر دی گئی ہے ۔ اس سے شخصیات کے دور کو سمجھنے میں مدد ملے گی ، انشاء اللہ ۔

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/sharaf-ashabul-hadith/feed/ 0 10790
Usool e Sunnah https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/usool-e-sunnah/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/usool-e-sunnah/#respond Fri, 07 Jan 2022 11:25:50 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10788 Usool e Sunnah

کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور دین کے اصولی ( عقیدہ ) و فروعی احکامات کو صرف انہی دو چیزوں سے حاصل کرنا اور اختلاف کے وقت انہی دو کی طرف رجوع کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ یہ دونوں ایسے ترازو ہیں ، جن کے ذریعے اقوال و اعمال اور اعتقادات کو تولا جا تا ہے ۔ امام ابن تیمیہ نے اس کا بہت اچھا خلاصہ پیش کیا ہے مقصود یہ ہے کہ جو کچھ رسول اللہ مرقم لے کر آۓ اور جو کچھ ان کا مقصد قرآن و حدیث کے الفاظ کے ساتھ تھا، وہی اصل علم و خوش بختی اور نجات ہے ۔ (مجموع الفتاوى: 17/ 355)

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/usool-e-sunnah/feed/ 0 10788
Musnad Abdullah bin Mubarak https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/musnad-abdullah-bin-mubarak/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/musnad-abdullah-bin-mubarak/#respond Sat, 01 Jan 2022 02:19:12 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10643 Musnad Abdullah bin Mubarak

امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ (118- 181ھ ) کی شخصیت معروف ومشہور ہے ۔ آپ ایک عظیم محدث ، زہد وتقوی میں ممتاز اور میدان جہاد کے سرگرم مجاہد تھے۔ آپ نے تاحیات حدیث وسنت کی خدمت کی اور سیکڑوں تلامذہ تیار کیے ۔ آپ کا ایک بڑا امتیاز یہ ہے کہ آپ نے دین میں استاد کی اہمیت وعظمت پر زور دیا اور اسنادکو دین اسلام کا ایک لازمی حصہ قرار دیا۔ اس سے موضوعات اور ضعاف کی شناخت آسان ہوئی اور علمی اعتبار سے حدیث کی صحت وضعف میں فرق وامتیاز کرنے میں سہولت پیدا ہوئی ۔ آپ نے کئی ایک تصانیف یادگار چھوڑی ہیں جن میں ان کی کتاب الزہد اور کتاب المسند کونمایاں شہرت حاصل ہے ۔ داراعلم مبئی کو آج یہ شرف حاصل ہورہا ہے کہ ان کی کتاب المسند کا اردو تر جمہ اپنے محترم قارئین کی خدمت میں پیش کرے۔

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/musnad-abdullah-bin-mubarak/feed/ 0 10643
Mirat ul Bukhari (مرآة البخاری) https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/mirat-ul-bukhari/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/mirat-ul-bukhari/#respond Sat, 01 Jan 2022 01:43:13 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10628 Mirat ul Bukhari (مرآة البخاری)

یہ مجموعہ اوراق استاد محترم حافظ عبد المنان صاحب استاذ جامعہ محمدیہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے ان دروس پر مشتمل ہے۔ جو انہوں نے کتاب بخاری پڑھانے سے قبل طلبہ کو لکھواۓ تھے ۔ شوال ۱۴۰۱ھ بمطابق اگست ۱۹۸۱ء کو جامعہ محمدیہ میں کتاب بخاری پڑھنے والی جماعت رائے محمد اشرف صاحب غلام رسول صاحب، عبدالجبار صاحب، نذیر احمد صاحب، شبیر احمد صاحب، عطاء اللہ صاحب، حافظ عبد الرحمن صاحب اور طارق محمود صاحب پر مشتمل تھی۔ میرے آنے سے قبل کچھ دروس ہو چکے تھے۔ حافظ صاحب کے پڑھانے کا انداز مشفقانہ تھا۔ ایک دن سبق کا پیوں پر لکھوادیتے۔ دوسرے دن وہی سبق طلبہ سے زبانی سنتے تھے ۔ یہ طریقہ طلبہ کے لیے بہت ہی مفید تھا۔

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/mirat-ul-bukhari/feed/ 0 10628
Duniya Ka Qadeem Tareen Majmua e Ahadith  https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/duniya-ka-qadeem-tareen-majmua-e-ahadith/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/duniya-ka-qadeem-tareen-majmua-e-ahadith/#respond Wed, 29 Dec 2021 16:49:26 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10595 Duniya Ka Qadeem Tareen Majmua e Ahadith

احادیث صحیحہ اور حسنہ اسلامی شریعت کا ماخذ ہیں ۔ وہ قرآن کی تعیین تشریح اور تفسیر ہیں ۔ اللہ تعالی نے آخری نبوت و رسالت کے ساتھ جس طرح قرآن نازل فرمایا ہے، اسی طرح اسی جیسی ایک چیز اور بھی ۔اس چیز کومفسر مین ، محدثین ،فقہائے اسلام اور علماۓ اصول وحی غیر متلو کا نام دیتے ہیں ۔ قرآن وحی متلو ہے ، جس کی تلاوت نماز میں کی جاتی ہے اور حدیث رسول وحی غیر متلو ہے جس کی تلاوت نماز میں نہیں کی جاتی ۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ ایک کے الفاظ اور معانی دونوں منزل من اللہ ہیں اور دوسرے کے الفاظ نہیں صرف معانی منزل من اللہ ہیں ۔ جیت اور استناد میں دونوں یکساں ہیں ۔حدیث کی اس عظمت کو جن حضرات نے پہچان لیا ، ان کے فکر ونظر کا قبلہ درست ہوگا اور جن حضرات نے حدیث کی اس عظمت کو قابل اعتنا نہیں سمجھا ، وہ اوہام وشبہات کی ایسی وادیوں میں اتر گئے جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ ہی نہیں ہے ۔

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/duniya-ka-qadeem-tareen-majmua-e-ahadith/feed/ 0 10595
Ameeq Un Nazar Sharh Nukbat Al Fikr https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/ameeq-un-nazar-sharh-nukbat-al-fikr/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/ameeq-un-nazar-sharh-nukbat-al-fikr/#respond Wed, 29 Dec 2021 16:42:18 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10590 Ameeq Un Nazar Sharh Nukbat Al Fikr

علم مصطلح الحدیث‘‘ ایک بہت اہم علم ہے، جس پر حدیث کی صحت و سقم کا انحصار ہوتا ہے، جس کی معرفت سے حدیث کے مقبول یا مردود ہونے کا ادراک ہوتا ہے، اس فن میں محدثین علماء نے بہت ساری کتابیں تصنیف کی ہیں اور پھر ان کی شروحات بھی لکھی گئیں، اس سلسلہ کی ایک اہم لڑی شرح نخی الفکر‘‘ ہے، جو کہ حافظ ابن حجر بالعہ کی تالیف ہے، اس کتاب کی توضیح تفہیم کے لیے کئی اردو تراجم کیے گئے ہیں لیکن ان میں کئی

پیچیدگیاں ہیں ، بعض تو ایک الگ ہی کتاب معلوم ہوتی ہے۔ الحمد للہ ہمارے فاضل بھائی فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالقہار حسن حفظیند نے اپنے اس ترجمہ میں بڑے آسان وسلیس انداز میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے، جس سے طلبہ بھر پور

انداز میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، تقبل الله سعيه سعياً مشكوراً. اللہ تعالی اس کتاب کو ہم سب کے لیے صدقہ جاری بناۓ اور اسے علمی حلقوں میں مقبول عام بناۓ ، آمین ، وصلي الله على رسوله سيد المرسلين –

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/ameeq-un-nazar-sharh-nukbat-al-fikr/feed/ 0 10590