Silsila Ahadees e Sahiha – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in An Authentic Islamic Bookshop Fri, 31 Mar 2023 03:31:12 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.5.3 https://almarfa.in/wp-content/uploads/2021/04/cropped-site-icon-32x32.png Silsila Ahadees e Sahiha – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in 32 32 181643429 Silsila Ahadees e Sahiha https://almarfa.in/shop/hadith/silsila-ahadees-e-sahiha/ https://almarfa.in/shop/hadith/silsila-ahadees-e-sahiha/#comments Mon, 01 Nov 2021 17:28:11 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10197 Silsila Ahadees e Sahiha ہر مسلمان کی بیدلی آرزو ہوتی ہے کہ قیامت کے دن کی منزلیں اس کے لیے آسان ہو جائیں ۔ اس کے لیے وہ بساط بھر جد و جہد کرتا ہے ۔ حساب کے دن نبی کریم ﷺ کی شفاعت کا حصول ایک مسلمان کی آرزو بھی ہے اور امید بھی۔ نبی کریم ﷺﷺ کی حدیث مبارکہ کی خدمت ان شاء اللہ تعالی روز قیامت آپ کی شفاعت کا سبب ہوگی۔ آئمہ کرام اور محدثین عظام نے اپنی زندگیاں اس مقصد کے لیے وقف کیے رکھیں احادیث رسول ( ﷺ ) کی جمع و تدوین سے لے کر راویان حدیث کی چھان پھٹک تک یہ سارا کام ایک محیر العقول کارنامہ تو ہے ہی لیکن محبت کا ایک بے مثال مظہر بھی ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے محدثین نے اس دور میں ہزاروں میل سفر کیے کہ جب سفر کرنا ایک پر صعوبت کام ہوتا تھا۔ ان گنت افراد کے حالات جمع کیے ان سے ملاقات کی ۔ ان افراد کے اخلاق عادات حافظے دیانت وامانت غرضیکہ ان کی سیرت کے تابناک نقوش کوامت کے سامنے ایک مرتب شکل میں پیش کیا۔ دور حاضر میں شیخ ناصر الدین البانی ﷺ نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ’’سلسلة الاحاديث الصحيحة‘‘ اور ’’سلسلة الأحاديث الضعيفة و الموضوعۃ‘‘ ان کی دو عظیم الشان تصانیف ہیں ۔ سلسلة الاحاديث الصحيحة کا اردوترجمہ مکتبہ قدوسیہ کی شان دار روایت کے مطابق آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ الحمدللہ مکتبہ قدوسیہ اس سے پہلے احادیث کی کتنی ہی کتب کے تراجم اور شروحات اردو اور عربی زبان میں شائع کر چکا ہے جن میں انجاز الحاجہ شرح ابن ماجہ از مولا نا محمدعلی جانباز پی صحیح بخاری ترجمه و شرح مولانا محمد داؤد راز دہلوی ﷺ مشکاۃ المصانع ترجمه و شرح مولا نا محمد صادق خلیل مولانا محمد اسماعیل سلفی مولا نا عبدالسلام کیلانی علامہ البانی کے تلمیذ رشید فضیلۃ الاستاذ ابو اسامہ سلیم بن عید الھلالی کی بہجتہ الناظر من شرح رياض الصالحین' محدث العصر علامہ ڈپٹی سید احمد حسن محدث دہلوی کا حاشیہ]]> Silsila Ahadees e Sahiha

خدمت حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی  کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی  نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔زیر نظر کتاب سلسلة احاديث الصحيحة شیخ کی عظیم الشان تصانیف میں سے ہے جس میں شیخ نے عوام الناس کے فائدے کےلیے مختلف ابواب ،فصول،مسائل اور فوائد سےمتعلقہ صحیح احادیث کو جمع کردیا ہے ۔شیخ نے اس کتاب میں تبویب بندی اور کسی خاص ترتیب کا لحاظ نہیں رکھا بلکہ تخریج وتحقیق کے اصول وقواعد کے مطابق جیسے جیسے احادیثِ صحیحہ میسر آتی گئیں انہیں کتاب میں قلم بند کرتے رہے۔اور مختصراً متونِ احادیث ،اسانید طرق اور رواۃ پر بھی بحث کرتے ہوئے فقہی فوائد پر بھی روشنی ڈالی ہے اور بعض مقامات پر کسی خاص موضوع پر طویل ابحاث بھی پیش کی ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ ابو میمون محمد محفوظ اعوان نے سلسلہ احادیث الصحیحہ کا ترجمہ کرنے کے علاوہ اس کتاب کی فقہی ترتیب،کتاب بندی،باب بندی اور تخریج وغیرہ کا کام بھی سر انجام دیا ۔ انصار السنہ پبلی کیشنز،لاہور نے اسے 6جلدوں میں شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی شیخ البانی اس کتاب کو طباعت کےلیے تیار کرنے والے تمام احبا ب کی جہود کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/silsila-ahadees-e-sahiha/feed/ 1 10197