Sahih Al Adab al Mufrad – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in An Authentic Islamic Bookshop Tue, 10 May 2022 14:54:57 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.7.1 https://almarfa.in/wp-content/uploads/2021/04/cropped-site-icon-32x32.png Sahih Al Adab al Mufrad – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in 32 32 181643429 Sahih Al Adab al Mufrad https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/sahih-al-adab-al-mufrad/ https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/sahih-al-adab-al-mufrad/#respond Fri, 27 Aug 2021 07:05:53 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=9030 فن حدیث میں امام بخاری رحمہ اللہ کی مہارت اور ان کے استناد کا اس سے بڑھ کر ثبوت کیا ہوگا کہ ان کی ترتیب فرموده کتاب حديث “أصـح الـكـتـب بـعد كتاب اللہ‘‘ کے خطاب سے سرفراز کی گئی اور تمام امت کا اس کی صحت و ثقاہت پرا جماع رہا ہے۔ الجامع الصحيح کی ترتیب، اس کے تراجم ابواب اور اس کے شذرات حدیثیہ پر آج تک علمائے اسلام لکھتے چلے آرہے ہیں ،لیکن اس بحر ذخار کے موتی کم ہونے کا نام نہیں لیتے ۔ ہرشخص اپنی وسعت ظرف کے مطابق اس سے سیرابی حاصل کر تا ہے اور دوسروں کی تشنگی بجھانے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔ الـجـامع الصحیح کے علاوہ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسلامی آداب و اطوار کے موضوع پرایک مستقل کتاب مرتب فرمائی ہے، جو ’الأدب الـمـفـرد“ کے نام سے معروف ومشہور ہے۔ اس میں تفصیل کے ساتھ ان احادیث کو پیش فرمایا ہے جن سے ایک اسلامی شخصیت نمایاں ہوتی ہے ۔ ایک مسلمان کے روز وشب کیسے گزرتے ہیں، وہ اپنے قریبی اعز ہ واقارب کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے، دوست و احباب اور پاس پڑوس کے تعلق سے اس کا برتاؤ کیا ہوتا ہے، ذاتی اعتبار سے اسے کس مضبوط کر دار واخلاق کا حامل ہو نا چا ہے اسلام و دعا، گفتگواورطرز تخاطب میں اس کا انداز کیا ہوتا ہے ، ان جیسے بیسیوں موضوعات پر امام بخاری نے احادیث جمع فرمائی ہیں ۔

]]>
https://almarfa.in/shop/hadith/urdu-hadith-2/sahih-al-adab-al-mufrad/feed/ 0 9030