ﷺ – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in An Authentic Islamic Bookshop Sat, 21 Oct 2023 16:56:34 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.5.3 https://almarfa.in/wp-content/uploads/2021/04/cropped-site-icon-32x32.png ﷺ – Al Marfa Online Islamic Bookshop https://almarfa.in 32 32 181643429 Muqaddas Rasool ﷺ https://almarfa.in/shop/seerah/muqaddas-rasool-%ef%b7%ba/ https://almarfa.in/shop/seerah/muqaddas-rasool-%ef%b7%ba/#respond Sun, 07 Nov 2021 08:58:05 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=10287 Muqaddas Rasool ﷺ

کتاب مقدس رسول کی وجہ تصنیف ایک آریہ سابی کا لکھا ہوا رسالہ رنگیلا رسول ہے جس میں سرور کائنات پیغمبر اسلام علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات اقدس اور اسلام کے بارے میں نہایت غیر مہذب اور انتہائی رکیک الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔ برصغیر ہند کے مسلمانوں نے اس پر غم وغصہ سے بھر پور ردعمل ظاہر کیا۔ شیخ اسلام مولا نا ثناء اللہ امرتسری نے اہل اسلام کی نمائندگی کرتے ہوۓ تہذیب وشائستگی کے سا تھ ایک محققانہ جواب بنام مقدس رسول لکھا ، اور علم الدین نامی ایک نوجوان نے اس زہر یلی کتاب کے نا شر راج پال لا ہوری کو قتل کر کے عوامی حلقوں میں غازی علم الدین کا نام پایا۔

عدالت میں غازی علم الدین کا مقدمہ سرمیاں محد شفیع بیرسٹر نے لڑا، اورا پیل کی پیروی جناب محمد علی جناح بیرسٹر نے کی ۔ مؤخر الذکر تو معروف خاص و عام ہیں ، لیکن میاں محمد شفیع آج کے برصغیر میں زیادہ معروف نہیں ہیں ، لہذا مولانا ثناءاللہ امرتسری کا ایک نوٹ ناظرین کے سامنے رکھ کر غازی علم الدین کے مقدمے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر نا مناسب سمجھتا ہوں ۔ مولا نا ثناء اللہ امرتسری نے لکھا ہے۔

آہ ! میاں شفیع مرحوم گزشتہ ہفتہ ہندوستان کے مسلمانوں کو جو نقصان پہنچا اس کی تلافی بظا ہر مشکل ہے ، یعنی میاں محمد شفیع لاہوری انتقال کر گئے ۔ مرحوم بیرسٹر تھے۔ وائسرائے کی ایگز یکٹوکونسل کے ممبر تھے ۔ مرحوم بوجہ حکام رس ہونے کے حکومت کے مزاج شناس تھے، مگر قومی اور شخصی کاموں میں بھی ہمیشہ ہمدردی کرتے تھے۔ کچھ عر صہ کا واقعہ ہے کیکڑی ضلع اجمیر میں افراد اہلحدیث کو حکومت کی طرف سے بے جا تکلیف تھی۔ اہلحدیث کا نفرنس میں تجو یز ہوا کہ ایک وفد گورنمنٹ انڈیا کے پاس جاۓ۔ چنانچہ حاجی عبد الغفار ، حاجی بشیر الدین اور خاکسار ( شاء اللہ امرتسری ) تینوں شملہ پہنچے۔ گورنمنٹ تک رسائی کا ذریعہ کوئی نہ تھا۔ آخرمیاں ( شفع ) صاحب پر نظر پڑی ۔ میں نے اسلامیہ ہوٹل سے فون کیا ، تو میاں ( شفیع صاحب نے فورا بلایا۔ ہم تینوں گئے ۔ چاۓ پانی کی خاطر تواضع کے بعد جب ہمارا مقصد سنا ، تو فورا انگریز افسر متعلقہ کو فون کیا کہ اہل حدیث کا وفد آپ سے ملنا چاہتا ہے ۔ اس نے وقت مقرر کیا، ہم پہنچے ،تو وہ بھی خاطر سے پیش آیا۔

]]>
https://almarfa.in/shop/seerah/muqaddas-rasool-%ef%b7%ba/feed/ 0 10287
Mohr e Nabuwat https://almarfa.in/shop/seerah/mohr-e-nabuwat/ https://almarfa.in/shop/seerah/mohr-e-nabuwat/#respond Fri, 27 Aug 2021 04:05:11 +0000 https://almarfa.in/?post_type=product&p=9019 ہمارے نبی محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف ہیں۔ مدنان سے اکیسویں پشت میں ہوۓ ۔ عدنان چالیسویں پشت میں حضرت اسمعیل علیہ السلام کا نامورفرزند تھا۔ حضرت اسمعیل، حضرت ابراہیم خلیل الرحمن ماں سے تھے، آپ کے سر پرست متعین ہوۓ ۔ ۔

آنخضرت(ﷺ ) کہ میں دوشنبہ کے دن ۹ ربیع الاول کو پیدا ہوۓ۔ ابھی ماں کے پیٹ میں تھے کہ باپ کا انتقال ہوا۔ جب چھ سال کی عمر ہوئیتب ماں نے انتقال کیا۔ آنحضرت (ﷺ ) کی والدہ مکرمہ کا نام آمنہ ہے۔ ان کا نسب تین پشت او پر جا کر حضور(ﷺ ) کے ددھیال سے جاملتا ہے۔

]]>
https://almarfa.in/shop/seerah/mohr-e-nabuwat/feed/ 0 9019